اسمٰعیل بن [1] حسن بن علی: فقیہ زاہد امام فروع و اصول تھے۔کنیت ابو محمد تھی،علوم ابی بکر محمد بن فضل تلمیذ عبد اللہ سبذ مونی سے حاصل کیے اور ماہ شعبان ۴۰۲ھ میں وفات پائی۔ ’’قبلۂ دارین‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
1۔ شمش الائمہ القاسم اسمٰعیل بن حسن بن علی بیہقی لغایۃ الفقہا مجروسط الثریا اور نقص الاصلاح آپ کی تصانیف ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)