امام ابو سعد اسمٰعیل بن علی بن حسین بن محمد بن حسن بن زنجویہ رازی: عابد،زاہد،حافظ،محدث،مفسر،مقر،متکلم،فقیہ اور رجال وانساب اور کئی دوسرے علوم کے ماہر تھے۔حنفی اور شافعی فقہ پر کامل عبور تھا،تین ہزار مشائخ سے علم حاصل کیا،اآخر عمر میں مغترلی ہوگئےتھے۔۲۴؍شعبان ۴۴۵ھ کو بمقام رَے وفات پائی اور امام محمد کے قریب دفن ہوئے،بقول ذہنی ان کی بہت سی تصانیف ہیں جن میں ’’موافقہ بین اہلِ بیت و صحابہ‘‘ ’’سفینۂ نجات‘‘ ’’ریاض فی الاحادیث‘‘ اور ’’بستان فی تفسیر القرآن‘‘(دس جلدوں میں) مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)