شمس الدین ابو طاہر اسمٰعیل بن سود کین بن عبداللہ نوری: صوفی، شاعر، فقیہ،متکلم اور محدث تھے۔۵۴۸ھ یا ۵۴۹ھ میں قاہرہ میں پیدا ہوئے۔شیخ ابی عبداللہ بن محمد بن علی بن عربی کی صحبت میں رہے۔مصر میں ابی الفضل محمد بن یوسف غزنوی اور عبداللہ محمد بن حامدارباجی اور حلب میں شریف ابی ہاشم عبد المطلب بن فضل ہاشمی سے سماعت کیا۔۶۴۶ھ میں حلب میں وفات پائی۔لواقع الاسرار ولوائح الانوار،شرح عمدہ عقائد نسفی،کتاب الصلوٰۃ روایۃ بشر بن ولید ان کی تصانیف ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)