2015-10-26
علمائے اسلام
متفرق
854
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 0623 | | |
یوم وصال | 0714 | رجب المرجب | |
اسمٰعیل بن عثمان بن عبد الکریم بن تمام بن محمد قرشی دمشقی: رشید الدین لقب تھا مگر ابن و المعلم کے نام سے مشہور تھے۔اپنے زمانے کے امام فاضل،شیخ حنفیہ،مفسر،محدث،فقیہ اصولی،ادیب،حکیم،لغوی،نحوی،منطقی،متکلم تھے۔ ۶۲۳ھ میں پیدا ہوئے،لڑکپن میں جمال الدین حصیری سے فقہ حاصل کی پھر سخاوی سے ساتوں قراء تیں پڑھیں اور ابن زبیدی وغیرہ سے حدیث کو سماعت کیا یہاں تک کہ جملہ علوم میں فائق ہوئے اور قاہرہ میں ۷۰۰ھ میں تشریف لائے اور اسی جگہ اخیر دم تک ٹھہرے رہے اور تدریس و افتاء آپ کا کام رہا۔ابن حبیب نے آپ سے سماع کیا۔ بڑے زاہد و متقی تھے مگر وفات سے دو برس پہلےآپ کا ذہن متغیر ہو گیا تھا۔ وفات آپ کی ماہ رجب ۷۱۴ھ میں ہوئی۔’’محدث زبدۃ انجمن‘‘ تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ