اسمٰعیل بن خلیل فرضی نحوی: تاج الدین لقب تھا۔بڑے فقیہ،فرضی، اصولی صالح پرہیز گار،نیکو کار،عابد،زاہد تھے۔فقہ فخر الدین عثمان بن مصطفیٰ مار دینی اور نجم الدین ملطی و شمس الدین محمود بن احمد سے حاسل کی اور ایک کتاب مقدمہ فقہ و فرائض میں تصنیف کی اور قاہرہ میں ۷۳۷ھ یا ۷۳۹ھ میں وفا ت پائی۔’’مہتر انام‘‘تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ