اسمٰعیل بن [1] ابی سعید البطری الاصل الجرجانی: امام محمد کے اصحاب میں سے اپنے زمانے کے امام فاضل فقیہ محدث تھے۔ ابو اسحٰق کنیت اور شالخی کے نام ے معروف تھے، فقہ امام محمد سے اخذ کی اور حدیث کو ابی عینیہ ویحییٰ قطان اور امام محمد سے سُنا اور روایت کیا اور آپ سے ضحاک بن حسین استر ا آبادی اور ابو العباس احمد بن عباس مسعود ی نے روایت کی۔ حضرت ابو بکر صدیق و عمر خطاب و عثمان ذی النورین رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے فضائل میں ایک کتاب نہایت عمدہ لکھی ۔ سمعا نی نے لکھا ہے کہ آ نے کئی کتابیں فقہ میں تصنیف کیں اورایک کتاب المسمّی بہ بیان تصنیف کی جس میں امام محمد سے مسائل حکایت کر کے ان پر اعتراض کیا ہےاس کتاب کو آپ سے لے کر امام احمد بن حنبل لکھا کرتے تھے اور امام احمد نے کہا ہے کہ آپ فقیہ عالم تھے ، وفات آپ کی ۲۳۰ھ اور بقول بعض ۲۴۰ھ میں ہوئی۔-
(حدائق الحنفیہ)
[1] ۔ اسمٰعیل بن سعید شا بلخی’’جواہر المضیہ ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)