اسرائیل بن یونس بن اسحٰق کوفی : کنیت آپ کی ابو یوسف تھی اور عالم ،فاضل ،محدث ، ثقہ، فقیہ کامل تھے، ۱۰۰ھ میں شہر کوفے میں پید ہوئے ، امام اعظم و امام ابو یوسف سے حدیث کو سنا اور فقہ حاصل کی اور آپ سے وکیع اور ابن مہدی نے روایت کی ۔ امام احمد بن حنبل اور یحٰی بن معین نے آپ کی ثقابت کی شہادت دی ۔ امام بخاری و مسلم نے آپ سے تخریج کی اور ۱۶۰ھ میں آپ فوت ہوئے ،سال وفات آپ کا لفظ ’’حمید زمان ‘‘ ہے ۔
(حدائق الحنفیہ)