جابر محمد بن عبد العزیز بن یوسف الخوارزمی الکافی: ۶۶۷ھ میں شہر کان میں جو خوارزم کے شہروں میں سے ہے،پیدا ہوئے۔عالم متجر ار فاضل ماہر،محقق فی المنقول والمعقول تھے۔ابو عبداللہ کنیت اور افتخار الدین لقب رکھتےتھے۔علم اپنے ماموں ابی المکارم بن ابی المفاخر سے حاصل کیا اور حدیث کو دمیاطی سے سنا۔ تحدیث وافتاء میں اپنی عمر صرف کی اور ۷۲۷ھ کو قاہرہ میں وفات پائی۔’’ہادیٔ مذہب‘‘تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ