جدابی مروان اسلمی رضی اللہ عنہ،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نے ابراہیم بن اسماعیل انصاری سے،انہوں نے صالح بن کیان سے،انہوں نے عطابن مروان اسلمی
سے،انہوں نے والد سے،انہوں نے داداسےروایت کی کہ ہم رسولِ کریم کے ساتھ خیبرکوروانہ ہوئے،جب ہم قریب پہنچے،اوردورسےشہرکودیکھ لیاتورسولِ اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا،اےلوگو!ٹھہرجاؤ،ہم ٹھہر گئےاورذیل کےکلمات ارشادفرمائے۔
"الّھمّ رب السموات السبع ومااظللن،ورب الارضین السبع ومااقللن ورب الشیاطین ومااضللن،انانسئلک من خیرھاوخیراھلھاءونعوذ بک من شرھا وشراھلھا، ادخلوا بسم
اللہ"
ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔