جدعمارۃ قرشی،ابوموسیٰ نے اذناً ابومنصور عبدالرحمٰن بن محمد قزاز سے،انہوں نے ابوبکراحمد بن علی بن ثابت سے،انہوں نے احمدبن جعفر قطیعی سے،انہوں نے یوسف بن
عمرالقواس سے،انہوں نے محمدبن قاسم بن بنت کعب سے،انہوں نے ہثیم بن سہل القستری سےروایت کی کہ انہوں نے حمادبن زیدکودیکھا،کہ وہ گدھےپرسوارتھےاورمارویہ کے
گھرآئے،جوایک بزازتھا،ان کی آمد پر ایک شخص جس کانام عمارۃ القرشی تھا،پذیرائی کے لیےاٹھاتاکہ ان کی رکاب تھام کرانہیں نیچے اتارے،انہوں نے
کہا،ذراٹھہرجاؤ،انہوں نے خرندہ سے مزدوری کم کرنے کوکہا،اس نے انکارکیا، اس مہلت دینے کوآمادہ ہوگیامیرے والدنےمیرےداداسےانہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم سے سُنا آپ نے فرمایا،تین آدمیوں کے حقوق میں سوائے منافق کے جس کا نفاق ظاہروباہرہو،کوئی اورآدمی کمی کاروادارنہ ہوگا،(۱)جسےاسلام میں بڑھاپے نے
آلیاہے،(۲) بھلائی کی تعلیم دینے والا(۳)اورامام عادل،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔