جدملیح بن عبداللہ انصاری الخطمی رضی اللہ عنہ،ابواحمدعسکری اورابن ابی عاصم نےان کاذکرکیا ہے، یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے الحوطی
اوررحیم سے،انہوں نے ابن ابی فدیک سے،انہوں نے عمروبن محمداسلمی سے،انہوں نے ملیح بن عبداللہ انصاری سے، انہوں نےوالدسے،انہوں نے داداسےروایت کی،حضوراکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،پانچ انبیاء کی سنت ہیں، (۱) حیا (۲)حلم (۳) حجامتہ (۴) مسواک (۵) اورخوشبولگانا۔