جدصعصعہ واخوہ رضی اللہ عنہ،صعصعہ بن ابی الحویف نے اپنے والدسے،انہوں نےداداسے روایت کی کہ وہ اوران کے بھائی حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضرہوئے،اورآپ منیٰ میں صبح کی امامت فرمارہے تھے،اورہم اپنے ٹھکانوں پرنمازاداکررہے تھے،جب آپ نے رُخ مبارک پھیرا، تو فرمایا،ان دونوں کومیرے پاس
لاؤ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تم کیوں نمازمیں شریک نہیں ہوئے،ہم نے گزارش کی ہم نماز اداکرچکے ہیں،فرمایا،اگرآئندہ کبھی ایسی صورت پیش آئے تونماز
میں شریک ہوجایاکرو،اس سے گھرپراداکی ہوئی نمازنفل شمارہوجائے گی،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔