جدعمروبن یحییٰ مازنی رضی اللہ عنہ،عمروبن یحییٰ مازنی کے والدسے،انہوں نے داداسےروایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں تشریف فرماتھے،ایک
شخص اپنی جگہ سے اُٹھااوردوسرا آدمی اس کی جگہ بیٹھ گیا،تھوڑی دیرمیں وہ آدمی واپس آگیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جواس جگہ بیٹھ
گیاتھا،فرمایا،کہ اس کی جگہ سے اُٹھ جاؤ،کیوں کہ ہرآدمی کاحق اس کی اپنی جگہ پر فائق ہے،ابواحمدعسکری نےان کاذکرکیاہے۔