جعفر بن عبداللہ بن ابی جعفر بن قاضی القضاۃ ابی عبداللہ دامغانی: ۴۹۶ھ[1] میں شہر دامغان واقع ملک خراسان میں پیدا ہوئے۔ابو منؔصور کنیت تھی۔اپنے زمانہ کے شیخ فاضل فقیہ و محدث کامل،پسندیدہ اکلاق،لطیف الکلام،نیک سیرت و صدوق، قضاء و عدالت اور علم و روایت میں مشہور آفاق تھے۔۵۶۰ھ میں وفات پائی۔ ’’شمع محفل‘‘تاریخ وفات ہے۔
1۔ ۱۶؍صفر ۴۹۰ھ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)