جعفر بن محمد بن معتزبن محمد بن مستغفر بن فتح بن ادریس نسفی: ۳۵۰ھ میں شہر نسف میں جس کو اب نخشب کہتے ہیں،پیدا ہوئے۔ابو العباس کنیت تھی اور مستغفری کی نسبت سے جو آپ کے بعض اجداد کی طرف منسوب ہے۔مشہور تھے۔ آپ فقیہ فاضل محدث صدوق تھے،آپ کے زمانہ میں مرجع انام ہوا ہو۔علم آپ نے قاضی ابی علی حسین نسفی تلمیذ ابی بکر محمد بن فضل سے حاصل کیا اور حدیث کو کثرت سے روایت کیا۔سمعانی نے لکھا ہے کہ آپ خراسان کی طرف تشریف لے گئے اور مرو سرخص میں مدت تک مقیم رہے جہاں ابی علی زاہد بن احمد سرخسی سے بہت کچھ سماعت کیا۔نسف میں ابا سہر ہارورن بن احمد استربادی و ابا محمد رازی اور بخارا میں حافظ ابا عبد اللہ محمد بن احمد عنجا اور مرو میں ابا ہیثم محمد وغیرہ محدثین کثیر سے سنا اور آپ سے میرے جد اعلیٰ قاضی ابو منصور محمد بن عبد الجبار سمعانی وابو محمد حسن بن احمد اور ابو علی حسن بن عبد الملک وغیر ہم نے روایت کی۔آپ نے ایک کتاب حدیث میں جموع نام اور کتاب معرفۃ الصحابہ تصنیف کی۔علاوہ ان کے اور بہت مفید کتابیں لکھیں اور ۳۱۸ھ میں پیدا اور ماہ ربیع الآخر ۳۷۸ھ میں فوت ہوئے تھے۔
(حدائق الحنفیہ)