جمیلہ دختر ابو جہل مخزومیہ،ایک روایت میں جویریہ مذکور ہے،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی، ان کے شوہر نے ان سے روایت کی،کہ ایک
بار رسولِ اکرم ان کے پاس سے گزرے،اور آپ نے پینے کو پانی طلب فرمایا،تو انہوں نے پانی پیش کیا،آپ نے فرمایا،میری اُمت کا بہتر زمانہ وہ ہے جس میں مَیں
ہوں،پھر جو اس کے بعد آئیں گے،اور پھر جو اس کے بعد آئیں گے،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔