جمیل دخترِ سعد بن ربیع انصاریہ ،ہم ان کا نسب ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،اور حضور سے حدیث روایت
کی،ان سے ثابت بن عبید انصاری نے روایٔت کی،کہ ان کے والد اور چچا غزوۂ احد میں قتل ہوگئے اور ایک ہی قبر میں دفن کئے گئے،یہ خاتون زید بن ثابت کی زوجہ
تھیں،ثابت بن عبید سے مروی ہے کہ وہ ایک دفعہ جمیل دختر سعد بن ربیع کے گھر گئے،تو انہوں نے انہیں کھجوریں پیش کیں،انہوں نے جناب جمیلہ سے پوچھا،کیا یہ کھجوریں
تمہیں اپنے والد کی میراث سے ملی ہیں،خاتون نے جواب دیا،نہیں،اس وقت تک وراثت کا حکم نازل نہیں ہؤا تھا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔