جمیلہ دختر عمر بن خطاب،حماد بن سلمہ نے عبیداللہ سے انہوں نے نافع سے انہوں نے ابنِ عمر سے روایت کی ، کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ایک لڑکی کا نام عاصیہ
تھا،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے جمیلہ بنا دیا،غسانی نے ابو عمر پر استدراک کرتے ہوئے اسی طرح لکھا ہے،لیکن یہ غلط ہے، کیونکہ جو جمیلہ عمرو کی
بیوی تھی،وہ ثابت کی بیٹی تھی،اور اس کا نام عاصیہ تھا،جسے سرورِ کائنات نے جمیلہ بنا دیا تھا،اور جس کا ذکر پیشتر ازیں حماد بن سلمہ کی روایت سے گزرچکا ہے۔