جمرہ دختر قحافہ کندیہ،کوفی شمار ہوتے ہیں،شبیب بن غرقدہ نے جمرہ دخترِ قحافہ سے روایت کی،کہ وہ حجتہ الوداع میں ام المومنین ام سلمہ کے ساتھ تھیں،انہوں نے
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو فرماتے سُنا،یا امتاہ (اے میری امت) کیا میں نے خدا کا حکم تمہیں پہنچا دیا ہے،یہ سُن کر جناب ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے
بیٹے نے کہا،حضور اکرم اپنی والدہ کو کیوں بُلا رہے ہیں،جناب ام سلمہ نے کہا،حضور نبیٔ کریم اپنی امت سے خطاب فرمارہے ہیں،اے لوگو! تمہارے مال،عورتیں اور خون تم
پر اس طرح حرام کردئے ہیں،جس طرح آج کا دن،اس شہر میں اور اس مہینے میں قابلِ احترام بنا دیا گیا ہے،تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے،لیکن ابو عمر کہتے ہیں کہ اس
حدیث کا اسناد ناقابلِ اعتماد ہے۔