جری النہدی بنوسلیم کےایک آدمی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے، انہوں نے والدسے،انہوں نے معاذسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے
ابواسحاق سے،انہوں نے جری النہدی سے،انہوں نے بنوسلیم کے ایک آدمی سےروایت کی کہ حضورِاکرم نے اپنے ہاتھ کومیرے ہاتھ پررکھ کرفرمایاکہ سبحان اللہ نصف میزان
ہےاورالحمدللہ میزان کوبھرلےگااور اللہ اکبرزمین وآسمان کی وسعتوں کوپرکردیگا،وضونصف ایمان ہےاورروزہ نصف صبرہے۔
یونس بن ابواسحاق،قطر اورزہیرنےابواسحاق سےاورعاصم نے بہدلہ سے،انہوں نے جری سے، انہوں نے بنوسلیم کے دوآدمیوں سے،جوحضورِاکرم کے صحابی تھے،وہ دونوں باہم
ملے،ایک نے دوسرےسےکہاکہ میں نے رسول اکرم کواسی طرح فرماتےسنا،دونوں نےذکرکیاہے۔