جذامہ دختر وہب الاسدیہ،از بنو اسد بن خزیمہ،انہوں نے مکے میں اسلام قبول کیا،اور اپنے آدمیوں کے ساتھ مدینے کو ہجرت کی، ان کے شوہر کا نام انیس بن قتادہ بن
ربیعہ بن عمرو بن عوف تھا،حضرت عائشہ نے ان سے روایت کی۔
ابوالفرج بن ابو الرجا اور یاسر بن ابو جہہ نے باسنادہما مسلم بن حجاج سے،انہوں نے سعید بن ابو ایوب سے،انہوں نےابوالاسود سے،انہوں نے عروہ سے انہوں نے جناب
عائشہ رضی اللہ عنہا سے، انہوں نے جذامہ سے روایت کی کہ وہ حضور کی ایک مجلس میں کچھ مردوں کے ساتھ موجود تھیں،حضور ِ اکرم فرما رہے تھے،میں چاہتا تھا کہ حاملہ
عورت کو منع کردوں کہ وہ بچے کو دودھ نہ پلائے،لیکن میں نےدیکھا،کہ ایران اور روم میں حاملہ عورتیں بچوں کو دودھ پلاتی ہیں اور ان کے بچوں پر اس کا کوئی نقصان
دہ اثر مرتب نہیں ہوتا،تو میں رُک گیا،پھر صحابہ نے عزل کے بارے میں دریافت کیا،فرمایا،یہ سلسلہ بھی ایک لحاظ سے بچوں کا قتل ہے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔