جنادہ(ایک انصاری سے)ابومنصور بن مکارم بن احمد بن سعد بن حسن المؤدب نے باسنادہ (تا ابوزکریایزیدبن ایاس بن قاسم ازدی)ابوحفص احمد بن صالح بن عبدالصمد اسدی
سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے محمد بن محاشرسے،انہوں نے مجاہدسے،انہوں نے جنادہ سے روایت کی، کہ ہم ایک انصاری کے پاس گئے،اورکہا،جوکچھ تم نے رسولِ کریم
سے سُناہے، ہمیں سناؤ،اورکسی غیر کی کوئی بات نہ کہنا،خواہ وہ تمہارے دماغ میں جاگزیں ہی کیوں نہ ہو،اس نے کہا،حضوراکرم نے کھڑے ہوکرتین بارفرمایا،میں تمہیں
دجال سے ڈراتاہوں،اوراس کا قصہ بالتفصیل بیان فرمایا، ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔