جندب بن عبداللہ بجلی ایک صحابی سے،حمادبن سلمہ نےابوعمران جونی سےروایت کی،کہ میں نے جندب سےکہاکہ میں نے ابنِ زبیرسےبیعت کی ہےکہ ان کی طرف سےشامیوں
سےلڑونگا،اس نے کہا،گویاتویہ کہناچاہتاہے،کہ اس خونریزی کافتوٰی تونےجندب سے حاصل کیاہے،میں نے کہا، میں اس سلسلے میں اپنے بغیرکسی اورسے فتویٰ لینےکی ضرورت
نہیں محسوس کرتا،پھرتیراجوجی چاہے،فتویٰ دے،فلاں آدمی نے مجھے رسولِ اکرم کی زبانی یہ بات سُنائی کہ مقتول قاتل کوساتھ دربارِ خداوندی میں حاضرہوگا،اللہ
پوچھےگا،تونےمیرے بندےکوکیوں قتل کیاتھاوہ کہےگا،فلاں کےکہنےپر،اللہ سےڈر،توہی وہ آدمی نہ ہو،دونوں نےذکرکیاہے۔