کبشہ انصاریہ جو عبدالرحمٰن بن ابو عمرہ کی دادی تھیں،ایک روایت میں کبشہ مذکور ہے،ان کا عرف برصاء تھا،اور نسب مذکور نہیں،لیکن ابوعمرو نے نسب بیان کیا ہے،کبشہ
دختر ثابت بن منذر بن حرام ہمشیرۂ حسان بن ثابت،احمد بن زبیر نے اپنے والد سے روایت کی ،کہ یہ خاتون بنومالک بن نجار سے تھیں سے ابراہیم بن محمدبن مہران وغیرہ
نے باسنادہم تا محمد بن عیسیٰ ابن ِ ابی عمر سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نے یزید بن یزید سے،انہوں نے جابر بن عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ سے،انہوں نے اپنی دادی کبشہ
سے روایت کی کہ میں حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہوئی،میں نے دیکھا،کہ حضورِاکرم نے اُٹھ کر ایک مشکیزے سے جو لٹک رہاتھا،منہ لگاکر پانی پیا،اس کے بعد میں نے اٹھ
کراس کا منہ بند کردیا،یہ یزید بن یزید عبدالرحمٰن بن یزید کا بھائی ہے،جو بھائی سے پہلے فوت ہوا،تینوں نے ذکر کیا ہے۔