کبشہ دختر کعب بن مالک انصاریہ سلمیہ جو ابو قتادہ انصاری کی زوجہ تھیں،بقول جعفر انہیں صحبت نصیب ہوئی،لیکن ان سے کوئی روایت مروی نہیں ،ایک اور روایت میں ہےکہ
انہوں نے ابو قتادہ سے بلّی کے جوٹھے کے بارے میں روایت بیان کی۔
اسحاق بن عبداللہ بن ابو طلحہ نے حمیدہ دختر عبید بن رفاعہ سے،انہوں نے کبشہ دختر کعب بن مالک سے روایت کی،کہ ابو قتادہ گھر آئے،تو میں نے وضو کے لئے پانی
رکھا،اتنے میں ایک بلّی آگئی اور اس نے پانی پینا شروع کردیا،اس دوران میں ابو قتادہ نے برتن ایک طرف سے اٹھایا،جب وہ پانی پی چکی میں نے دیکھا،کہ ابو قتادہ
غور سے مجھے دیکھ رہے تھے،کہنے لگے،کبشہ کیا تمہیں تعجب ہورہا ہے، میں نے کہا ،ہاں، کہنے لگے،حضورِاکرم نے فرمایا،چونکہ یہ جانور اکثر تمہارے گھروں میں آتے
جاتے رہتے ہیں،اسلئے ان کا جوٹھا ناپاک نہیں ہے۔