کبشہ دختر معد یکرب کندبہ جو معاویہ بن خدیج کی والدہ تھیں،دوادیہ بن خدیج سے مروی ہے،کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے،جو اشعث بن قیس
کی پھوپھی تھیں، انہوں نے عرض کیا،یارسول اللہ،میں نے نذر مانی ہے،کہ میں کعبتہ الحرام کے صحن کا طواف کروں گی،فرمایا،تم اپنے دونو ں پاؤں سے سات سات بار طواف
کرو،سات بار ہاتھوں کے لئے اور سات بار پاؤں کے لئے طواف کرو،ابن دباغ اندلسی نے ان کا ذکر کیا ہے۔