کبشہ دختر رافع بن عبدبن ثعلبہ بن عبید بن ابجر(جو خدرہ بن عوف بن خزرج ہے)انصاریہ بن خدریہ،یہ خاتون سعد بن اشہلی کی والدہ تھیں،ان کا بیٹا فوت ہوا،تو آہ
وزاری کی،عبیداللہ بن احمد نے یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی،کہ جب کبشہ کے بیٹے سعد کی نعش اٹھا ئی گئی،تو بایں انداز ندبہ کیا، وَیل ام سَعد
سعداً،صَرَامۃَ وجداً (ام سعد اپنے بیٹے سعد پر رورہی ہے،اس کی دلیری اور استقلال پر)جب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم ہوا تو آپ نے فرمایا،ہر نوحہ
کرنے والی عورت جھوٹ بولتی ہے،سوائے ام سعد کے،ابو عمرنے ذکر کیا ہے۔