کلثم جو عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کی دادی تھیں،ابن لہیعہ نے یزید بن یزید بن جابرسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عمرہ سے،انہوں نے اپنی دادی کلثم سے روایت کی کہ ایک
بار حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے یہاں تشریف لئے،آپ نے لٹکتی مشک سے پانی پیا،اس کے بعد میں اُٹھی اور مشک کا منہ بند کردیا،اور اٹھا لیا،یہ ابنِ وہب کا
قول ہے،جواس نے ابنِ لہیعہ سے نقل کیا ،ایک روایت میں ان کا نام کبشہ مذکور ہے،چنانچہ یہ حدیث کبشہ کے ترجمے میں گزرچکی ہے،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔