کلثم ایک روایت میں کلیبہ ہے،دختر برثن عنبریہ ام زینب بن ثعلبہ،ابوموسیٰ نے اذناً ابو غالب سے، انہوں نےابوبکر سے(ح) ابوموسیٰ نے حسن بن احمدسے ،انہوں نے احمد
بن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان بن احمدسے،انہوں نے محمد بن صالح بن ولید نرسی سے،انہوں نے سعد بن عمار بن شعیب بن زبیب سے سُنا،کہ انہیں کلیبہ دختر برثن عنبریہ
نے بلایا اور کہا،اے بیٹے!اس شخص نے میری چادر جو میں اوڑھاکرتی تھی لے لی ہے،میں اس آدمی کے پاس گیا،اور اسے حضورِاکرم کے پاس لے گیااور عرض کیا کہ اس شخص نے
میری ماں کی چادر لے لی ہے،حضور اکرم نے حکم دیا کہ واپس کردو،ابوموسیٰ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔