شیخ کمال الدین علامہ: شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی کے خواہر زادہ اور خلیفہ تھے،آپ کے نسب کا سلسلہ حضرت امیر المؤ منین حسنمنتہیٰ ہوتا ہے۔چونکہ آپ علوم حدیث و تفسیر و فقہ واصول میں یگانۂ زمانہ تھے اس لیے علامہ کے خطاب سے مخاطب ہوئے اور اپنے پیر روشن ضمیر سے عرقہ خلافت کا پہن کر احمد آباد و گجرات میں تشریف لے گئے اور وہاں قبولیت عظیم پائی،پھر دہلی میں تشریف لائے اور مدت تک خلق کی ہدایت و افادہ میں مشغول رہ کر۷۵۶ھ میں وفات پائی اور دہلی میں مدفون ہوئے۔تاریخ وفات آپ کی’’متقی اہل یقین‘‘ ہے۔
حدائق الحنفیہ