کریمہ دختر کلثوم حمیریہ،ابو موسیٰ نے اجازۃً ابو غالب سے ،انہوں نے ابوبکر سے،انہوں نے ابوالقاسم سے،انہوں نے محمد بن احمد جذوعی سے انہوں نے قاضی سے(ح)
ابوموسیٰ نے ابوعلی سے ،انہوں نے ابونعیم سےانہوں نے عبدالجبار بن عاصم سے،انہوں نے بقیہ بن ولید سے،انہوں نے معاویہ بن یحییٰ سے ،انہوں نے سلیمان بن موسیٰ
سے،انہوں نے مکحول سے،انہوں نے عفیف بن حارث سے،انہوں نے عطیہ بن بشر زمانی سے روایت کی،کہ عکاف بن وداعہ ہلالی حضورِ اکرم کے پاس آئے،آپ نے دریافت فرمایا،کیا
تو نے شادی کی ہے،انہوں نے نفی میں جواب دیااور کہا، جب تک آپ کسی عورت سے نکاح نہیں کرائیں گے،میں ازخود کچھ نہیں کروں گا،فرمایا،میں اللہ کے نام پر کریمہ
دختر کلثوم سے تیرا نکاح کرتا ہوں،ابونعیم اور ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔