مصطفیٰ بن عبداللہ قسطنطنی المعروف بہ کاتب چلپی: قسطنطنیہ میں پیدا ہوئے اور وہیں نشو ونماپایا۔بڑے عالم فاضل،مؤرخ کامل،جامع معقول و منقول تھے تمام عمر درس و تدریس میں مشغول رہے اور حرمین شریفین کی زیارت سے مشرف ہوئے۔کتاب کشف الظنون عن اسامی الکتب والفنون ایسی عمدہ تصنیف فرمائی جو آج تک اپنا ثانی نہیں رکھتی جس میں تمام کتب مصنفہ قبل سلام اور بعد اسلام کے نام مع ان کے مصنفین کے حالات اور تاریخ وفیات کی صحت و تحقیق سے درج فرمائیوفات آپ کی ۱۰۶۷ھ[1]میں ہوئی۔’’مؤرخ سلیم‘‘ تاریخ وفات ہے۔
[1] ۔ ولادت ۱۰۱۷ھ ۲۲ سے زائد کتب تصنیف کیں۔
(حدائق الحنفیہ)