خال سویدبن حجیررضی اللہ عنہ،یعلی بن اسدنےقزعہ بن سویدسے،انہوں نے والدسے،انہوں نے سویدبن حجیرسے،انہوں نے اپنے ماموں سے روایت کی کہ میں حضوراکرم صلی اللہ
علیہ وسلم سے عرفہ اورمزدلفہ کےدرمیان ملا،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے مہارپکڑلی،اورعرض کیا، یارسول اللہ وہ کون سے اعمال ہیں،جومجھے جنت کے
قریب اوردوزخ سے دورکردیں گے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بخدا،سوال کومختصر کرکےتم نے اسے عظمت اورطوالت دےدی ہے! فرض نمازاداکر،زکات دےاورحج
کراورلوگوں کےساتھ ایساسلوک کر،جوتواپنے لیے پسندکرے اورجوتواپنے لیے ناپسندکرتاہےاہ ان کے لیے بھی ناپسندکر،یہ حدیث گزرچکی ہے۔