خلیدہ دختر قعتب ضبیہ،حضورِ اکرم سے بیعت کی اور مہاجرہ تھیں،یحییٰ بن محمود نے کتابتہً باسنادہ تا ابن ابی عاصم انہوں نے محمد بن معمر سے،انہوں نے حمید بن حماد
بن ابوالحوار سے،ثعلبہ دختر حوار سے انہوں نے اپنی خالہ خلیدہ سے جو ان خواتین میں شامل تھیں،جو حضورِ اکرم سے بیعت کے لئے آئی تھیں،ایک خاتون نے سونے کا کنگن
پہن رکھاتھا،آپ نے بیعت سے انکار کردیا،وہ خاتون باہر نکلیں کنگن کسی کے حوالے کردیا،اور جب بیعت کے بعد لوٹ کر آئیں،تو کنگن والا وہاں نہیں تھا،ابن مندہ اور
ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔