ابو سعد خلیل ابن احمد بن محمد بن خلیل بن موسیٰ بن عبداللہ بن عاصم سجزی: عالم،ادیب،ناثر،ناثم،واعظ اور فقیہ تھے۔اپنے دور میں شیخ حنفیہ تھے۔ فارس،خراسان،حجاز،شام،جزیرہ اور دور دراز کا سفر کیا،سمر قند کے قاضی مقرر ہوئے اور وہیں جمادی الاخریٰ ۳۷۸ھ میں وفات پائی جواہر المضیہ میں سجزی کی بجائے شجری اور سنِ وفات ۳۶۸ھ لکھا ہے،ان کی تصانیف میں’’دعوات والآداب والمواعظ‘‘ مشہور ہے۔
(حدائق الحنفیہ)