خلیل المعروف بہ خلیلی: بڑے حلیم،متواضع اور خیر پسند تھے،پہلے قسطنطیہ میں آٹھ مدارس میں سے ایک کے مدرس مقرر ہوئے پھر مدرسہ اور نہ میں تبدیل ہوئے بعد ازاں اناطولی میں دار القضاء عسکر کے متولی ہوئے اور اوائل عہد سلیم خاں بن محمد خاں میں درمیان ۹۱۰ھ اور ۹۲۰ھ کے فوت ہوئے۔
(حدائق الحنفیہ)