خالد بن معدان،بنوسلیم کےایک آدمی سےایک روایت میں ان کانام عتبہ بن عبدآیاہےمحمدبن اسحاق نےثوربن یزیدسے،انہوں نے خالد بن معدان صحابی سےمروی ہےکہ ہم نے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سےدرخواست کی کہ اپنے بارے میں کچھ ارشادفرمائیے،فرمایا،میں اپنے داداابراہیم کی دعا اورعیسیٰ بن مریم کی بشارت ہوں اورجب میں ماں
کے پیٹ میں تھا،تومیری والدہ نے خواب میں دیکھاکہ ان کے جسم سے ایک نورنکلا،جس نے شام کے شہربصریٰ کے محلات کو آنکھوں کے سامنے لاکھڑاکیا،بنوسعدبن
بکرنےمجھےدودھ پلانے کابندوبست کیا،اس دوران میں جب میں اپنے رضاعی بھائیوں کے ساتھ رہتاتھا،ایک دن دوآدمی آئے جن کاسفیدلباس تھا،اوران کے ہاتھ میں ایک
تھال تھا،جس میں برف تھی،انہوں نے مجھےزمین پرلٹایا،میراپیٹ چیرا،دل کونکالااسے اچھی طرح دھو کراس میں ایمان اورحکمت بھردی،ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔