خالد بن سلیمان بلخی: امام اعظم کے تلامذہ میں سے اہل بلخ کے امام اور منجملہ ان اصحاب کے تھے جن کو امام موصوف نے فتویٰ دینے کے لیے معدود کیا ہوا تھا۔کنیت آپ کی ابو معاذ تھی ۔ روایت امام ابو حنیفہ وغیرہ سے کرتے تھے، چور اسی سال کے ہوکر جمعہ کے روز ۲۶؍ماہ محرم ۱۹۹ھ میں فوت ہوئے’’زین اسلام‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)