خالدالبرابن عازب رضی اللہ عنہ،یعیش بن صدقہ بن علی الفقیہہ نے باسنادہ نسائی سے،انہوں نے احمد بن عثمان بن حکیم سے،انہوں نےابونعیم سے،انہوں نے حسن بن صالح
سے،انہوں نے السدّی سے،انہوں نے عدی بن ثابت سے،انہوں نے براء بن عازب سےروایت کی کہ انہیں ایک آدمی ملا،جس کے ہاتھ میں نیزہ تھا،پوچھا،کہاں جارہےہو،اس نے
کہا،مجھےآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے آدمی کی طرف بھیجاہے،جس نے اپنے باپ کے بعد،باپ کی بیوی کواپنی بیوی بنالیاتھا، اس کانام منصوربن زبان بن سنان
الغزاری تھا۔