محمد امین بن خیر اللہ بن محمود بن شیخ موسیٰ عمری المعروف بہ خطیب موصلی: مدرس،مفسر،ادیب اور فاضل العلوم تھے۔۱۱۵۱ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۲۰۶ھ (بقول بعض ۱۲۰۳ھ) میں وفات پائی،۳۶کتب تصنیف کیں،رسالہ فی بعض مشکلات القرآن بھی آپ کی تصنیف ہے۔آپ کے چھوٹے بھائی یٰسین بن خیر اللہ(ولادت ۱۱۵۷ھ وفات بعداز ۱۲۳۲ھ) مؤرخ،شاعر اور عالم فاضل تھے،عنوان الاعیان فی تواریخ ملوک الزمان،در المکنون فی تاریخ القرون اور الدر المنتشر فی ترجم الادباء القرن الثالث عشر ان کی مشہور کتب ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)