قاسم بن یعقوب اماسی الشہیر بخطیب: علوم قراءۃ اور تفسیر و حدیث واصول کے عارف اور اہلِ تصوف کے محب تھے۔علم سید احمد قریمی تلمیذ بزازی سے حاصل کیا اور مدرسہ شہراماسیہ کے مدرس مقرر ہوئے پھر سلطان با یزیدخاں کے جب وہ امیری کی حالت میں تھا،معلم بنے اور جب وہ تخت سلطنت پر بیٹھا تو آپ کو برسامیں مدرسہ مراد خاں دیا گیا پھر سلطان نے اپنے بیٹے احمد کا آپ کو معلم بنایا اور اماسیہ میں فوت ہوئے۔
(حدائق الحنفیہ)