خولہ دختر عبداللہ انصاریہ،بصری شمار ہوتی ہیں،رقیہ دختر سعد نے اپنی دادی خولہ سے روایت کی،کہ انہوں نے رسولِ کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کو فرماتے سنا،"انسان
میل کچیل ہے،مگر انصار ایک سایہ دار درخت ہیں،اے اللہ! تو انصار کو معاف کر اور ان کے بیٹوں اور پوتوں کو معاف کر"۔اس کے بعد جناب خولہ نے کہا،میرا اندازہ ہے کہ
حضورِ اکرم کی اس دعا سے مجھے بھی حِصہ ملے گا،تینوں نے ذکر کیا ہے،لیکن بقولِ ابو عمر اس کے اسناد میں شبہے کی گنجائش ہے۔