خولہ دختر اسود بن حذافہ،ان کی کنیت ام حرملہ خزاعیہ تھی،موسیٰ بن عقبی نے ابن شہاب سے بہ سلسلہ مہاجرین حبشہ از بنو عبدالدرجہیم بن قیس بروایتے جہم کا نام لیا
ہے،ان کے ساتھ ان کی بیوی خولہ دختر اسود بن حذافہ بھی تھیں، جن کا نام تو ابن عقبہ نے لیا ہے،لیکن ان کی کنیت بیان نہیں کی،ابن اسحاق نے کنیت تو لکھ دی ہے،لیکن
نام نہیں لِکھا ،چنانچہ وہ ان کا ذکر یوں کرتے ہیں،ام حرملہ دختر عبدالاسود بن حذیمہ بن قیس بن عامر بن بیاضہ بن سبیع بن جعثمہ بن سعد بن ملیح بن عمرو بن
خزاعہ،اس خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ ہجرت کی تھی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔