خولہ رضی اللہ عنہا دختر حکیم انصاریہ،طبرانی نے اس خاتون اور خولہ دختر حکیم السلمیہ کے درمیان جو عثمان بن مظعون کی بیوی تھی،فرق کیا ہے،ابو موسیٰ نے اذناً
ابو غالب کو شیدی سے، انہوں نے ابوبکر بن ریدہ سے(ح) ابو موسٰی نے حسن بن احمد سے انہوں نے ابو نعیم سے،انہوں نے سلیمان سے،انہوں نے علی بن عبدالعزیز سے،انہوں
نے مسلم بن ابراہیم سے،انہوں نے شعبہ سے ، انہوں نے عطا ءخراسانی سے،انہوں نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے خولہ دختر حکیم سے روایت کی،کہ میں نے رسولِ اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم سے پوچھا،یا رسول اللہ !کبھی عورت بھی خواب میں کچھ دیکھتی ہے،جو مرد دیکھتا ہے،فرمایا!اگر ایسی صورت پیش آئے ،تو غسل کرلینا چاہئے، اسماعیل بن
عیاش نے عطاء سے اور ثوری نے علی بن زید سے،انہوں نے سعید سے روایت کی،ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔