خولہ دختر ثامر انصاریہ،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے یعقوب بن حمید سے،انہوں نے عبداللہ بن یزید سے،انہوں نے سعید بن ابو ایوب سے،انہوں نے
ابوالاسود سے،انہوں نے نعمان بن ابو عیاش زرقی سے ، انہوں نے خولہ انصاریہ سے روایت کی کہ میں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو فرماتے سنا،دنیا ایک
دِل فریب سبزہ زار ہے،اور یقیناً کئی لوگ قیامت کے دن اس لئے آگ میں ڈالے جائیں گے کہ انہوں نے بغیر حق اللہ کی حدود میں دست اندازی کی تھی،تینوں نے ذکرکیا
ہے،بقولِ ابو عمریہ خاتون قیس بن فہد کی بیٹی تھیں اور ثامر قیس کا لقب تھا۔