ترک و تجرید میں بے مثال اور زہد و تقویٰ میں بے نظیر تھے آپ نے مرتے دم تک اپنے لیے کوئی مسکن نہیں بنایا اور اگرچہ اہل و عیال رکھتے تھے لیکن آپ نے کبھی اینٹ پر اینٹ نہیں رکھی اور خام و پختہ کوئی مکان نہیں بنایا اور بجائے درو دیوار اور چھت کے صرف ایک مختصر جھونپڑی تیار کی آپ کا طریقہ مشائخ کا ساتھا اور سماع کے وقت کسی طرح سے آپ کو قرار نہ ہوتا تھا چنانچہ بار ہا دیکھا گیا ہے کہ مجلس سماع میں مستانہ وار گردش کرتے اور ہاتھ پاؤں مارتے تھے ایک دفعہ اس بزرگ نے کاتب حروف کو بے انتہا بزرگی عنایت فرمائی اور بندہ آپ کی علمی مجلس میں مسائل شرعی کی تحقیق کے لیے حاضر ہوا ہے۔ میں نے عرض کیا کہ حضور خوش ہیں فرمایا مجھے تمام و کمال اسی وقت خوشی حاصل ہوتی ہے کہ پنج وقتہ نماز میں حاضر ہوتا ہوں۔ رحمۃ اللہ علیہ۔