حضرت خواجہ محمد حامدتونسوی رحمتہ اللہ علیہ
نام نامی اسم گرامی محمد حامد، بتا ریخ ۲۵ ذلقیعد (۱۲۹۲ ھ) یوم شنب عالم کو اپنے جما ل جہاں آرءا سے روشن پر نور فرمایا پیر خانہ میں پیدا ہو ئےپیر وں کی آغوش میں پر ورشں اور تر بیت پا ئی، اپنے جدا مجد خواجہ خواجگان حضرت خواجہ اللہ بخش صاحب رضی اللہ تعالی عنہ کے مطلوب سر اپا ناز تھے۔ذوالحجہ (۱۳۲۳ ھ) بحکم وصیت پیر دست گیر پیران چشت کی مستند پر جلوہ افروز ہو کر حق و ہدایت وار شاد اپنے پاک آباؤاجداد کی طرح ادا فر ما کر شب سہ شنبہ ۲۳ ، ذوالحجہ (۱۳۴۹ ھ) مغرب کےبعد وصال فرمایا ،رضی اللہ تعالی عنہ۔ شیخ محمد حامد مرحوم آپ کی تاریخ وفات ہے۔