حسین بن محمد خسرو بلخی: ابی عبداللہ کنیت تھی،اپنے زمانہ کے امام اور حافظ حدیث صاحب فضل و کمالیت جامع وعلوم و فنون عارف فروع و اصول وتھے۔امام ابو حنیفہ کے لیے ایک مسد دو جلدوں میں تخریج حسنہ کے ساتھ تالیف کی اور ۵۲۳ھ میں وفا ت پائی۔ ’’امام امت ‘‘تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)