خواجہ مولانا اصفہانی: جامع فضائل و کمالات اور علم حدیث میں ماہر متجر اور مذہب اہلِ سنت جماعت میں نہایت مضبوط تھے۔آذر بیجان سے ہرات میں آکر ساکن ہوئے جہاں سلطان حسین مرزااور اس کی اولاد عظام کے مدت تک مورد انعام والطاف رہے۔جب محمد خاں شیبانی نے خراسان کی ولایت پر غلبہ پایا تو بظاہر وہ آپ سے حسن سلوک کرتا رہا لیکن اکثر اوقات عداوت اہل بیت کا آپ پر طعن کرتا تھا اس لیے آپ ماوراء النہر میں چلے گئے اور بخارا میں پنجشنبہ کے روز۵؍ماہ جمادی الاولیٰ ۹۲۷ھ میں وفات پائی۔ قبر آپ کی خیابان بخارا کے سرے پر یارت گاہ عام ہے۔’’خلیفہ عالمیاں‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)