خواجہ محمد بن عبد الرحمٰن قنوجی: عالمِ کبیر،فاضل شہیر،عارف سالک، صاحب معارف و حقائق اور سید تھے،حرمین شریفین کو تشریف لے گئے اور وہاں کے مشائخ سے استفادہ وفیوضات حاصل کر کے قنوج میں آئے اور مسند افادہ وافاضہ پر جلوس فرماہوئے اور وہیں وفات پائی۔مزار آپ کا زیارت گاہ عام ہے ،شاہ عالم بہادر بادشاہ کے واسطے ایک کتاب ہدایۃ السالکین الیٰ صراط رب العالمین کتاب قوت القلوب اور احیاء العلوم کے طرز پر تصنیف کی۔
(حدائق الحنفیہ)